عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلم ہینڈز کی خدمات قابل ستائش ہیں،محمودجان

منگل 20 اکتوبر 2020 23:24

عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلم ہینڈز کی خدمات قابل ستائش ہیں،محمودجان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلم ہینڈز کی خدمات قابل ستائش ہیں اور انہوں نے 27سال سے خیبر پختونخوا میں انسانیت کی خدمات میں مصروف عمل رہ کر ایک مثال قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حسین آباد پشاور میں مسلم ہینڈز کے دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر مسلم ہینڈز کے ریجنل ڈائریکٹر رحیم اللہ خان کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ مسلم ہینڈز نے ان علاقوں میں جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہ تھا وہاں ہینڈ پمپس لگا کر عوام کو اس ضمن میں نہ صرف ریلیف فراہم کی بلکہ ان کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولت فراہم کی انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لہذا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ ادارہ عوام کے خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کی کوشش کرے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی مد میں ریلیف فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر رحیم اللہ خان نے ڈپٹی سپیکر کو مسلم ہینڈز کی تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور ایمرجنسی ریلیف میں کی گئی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :