پچیس اکتوبر کا پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ،، ما بت کا کا

کارکن جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل سے سلیکٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑا ئی جاسکے ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کا خطاب

منگل 20 اکتوبر 2020 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کی بحالی، جمہوری اداروں کے استحکام ، میڈیا کی آزادی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ، پچیس اکتوبر کا پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ، کارکن جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل سے سلیکٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑا ئی جاسکے اے این پی کے صوبائی ترجمان گزشتہ 27 دنوں سے لاپتہ ہے اسد خان اچکزئی کی باحفاظت بازیابی تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی نواں کلی یونٹ کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مابت کاکا نے جلسہ عام کے سلسلے میں جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے جاری جدوجہد میں صف اول کا کردار اد اکیا ہے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملک بھر میں مہنگائی ، گرانفروشی اور دیگر مسائل میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے افسوس کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں موجودہ نا اہل حکمرانوں ہی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے تاریخ کے بد ترین دور سے گزررہے ہیں ،حکمرانوں کو ان کی اوقات یاد دلانے اورملک میں جمہوریت کی بحالی ، جمہوری اداروںکے استحکام ، میڈیا کی آزادی ، موثر انتخابی اصلاحات ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن جماعتوںنے پی ڈی ایم کی تشکیل کی ہے پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں گوجرانوالہ اور کراچی کے تاریخی اور انتہائی کامیاب جلسوں کے بعد اب پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ کوئٹہ میں منعقد ہورہا ہے جس کی کامیابی کے لئے اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کررہی ہیں انہوںنے کارکنوں پر زو ر دیا کہ وہ تنظیمی فعالیت کے ساتھ پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں پچیس اکتوبر کا جلسہ عام عوامی مسائل کے حل کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا کارکن جلسہ عام میںاپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل سے سلیکٹڈحکمرانوںسے عوام کی جان چھڑائی جاسکے۔