
مسلم ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد ایک اور بڑا اقدام
اسرائیلیوں کو عرب امارات آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی
سجاد قادر
بدھ 21 اکتوبر 2020
06:22

(جاری ہے)
سرائیل اور متحدہ عرب امارات نے چار اہم معاہدوں پر اتفاق کرلیا ہے جن میں سے ایک معاہدے میں شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے ویزے سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اسرائیل پہنچنے والے وفد نے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی، قبل ازیں اہم حکام سے ملاقاتوں میں 4 معاہدوں پر اتفاق کرلیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
ان میں سے ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے نئے ویزہ فری پالیسی پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے شہری ویزے کے بغیر بھی مخصوص شہروں میں سفر کرسکیں گے۔وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یو اے ای کے وفد کے اسرائیلی دورے اور معاہدے پر اتفاق کو”امن کے لیے سنہری“قرار دیا۔اس معاہدے کے بعد عرب دنیا میں اماراتی پہلے شہری بن جائیں گے جنہیں اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ عرب ممالک میں سے مصر نے 1979 اور اردن نے 1994 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا جب کہ کئی برس بعد اب متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.