شیخوپورہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور تجاوزات کی بھرمار

سیوریج سسٹم کی خرابی اور سٹریٹ لائٹس کی عدم تنصیب پر شکایات کے انبار لگ گئے

بدھ 21 اکتوبر 2020 12:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن چوہدری احسن عنایت سندھو سے ضلعی صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید ایڈووکیٹ کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں و کارکنان کی ہونیوالی ملاقات میں شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور تجاوزات کی بھرمار، سیوریج سسٹم کی خرابی اور سٹریٹ لائٹس کی عدم تنصیب پر شکایات کے انبار لگ گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے وفد نے مطالبہ کیا کہ ان درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف دیا جاسکے، ملاقات میں چوہدری شاھنواز سرائ ضلعی سینئر نائب صدر، رانا زوالفقار احمد ضلعی صدر لیبرونگ شیخوپورہ، حاجی غلام نبی ورک سابق اپوزیشن لیڈر بلدیہ، وحید خان بنگش، سید محمد علی شاہ،میاں ظفر اقبال اور دیگررہنما موجود تھے، ملاقات میں چیف آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ میونسپل کارپوریشن شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے مزید بہتری لانے کیلئے آئندہ ہفتہ سے اقدامات اٹھائیں گے جس پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے کہا کہ وہ بھی اس ضمن میں بھرپور تعاون کریں گے تاہم عوامی شکایات کا فوری اذالہ میونسپل کارپوریشن کی کلیدی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی و لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت و تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا، بالخصوص شہر سے پختہ وعارضی تجاوزات کو ختم کرکے راستوں کو کشادہ اور خوبصورت کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان کے گرین کلین پروگرام کے تحت تمام بلدیاتی وارڈز میں مرحلہ وار ہفتہ صفائی منانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :