سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں مردم شماری کے طریقہ کار سے متعلق درخواست پرسماعت 28اکتوبر تک ملتوی کردی

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:02

سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں مردم شماری کے طریقہ کار سے متعلق درخواست پرسماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں مردم شماری کے طریقہ کار سے متعلق درخواست پر درخواستگزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو آئندہ سماعت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میںملک میں مردم شماری کے طریقہ کار کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت میں درخواستگزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش نہیں ہوسکے فاروق ایچ نائیک کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کے فاروق ایچ نائیک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر نہیں ہوسکا، دو دن کی مہلت دے دی جائے، فاروق ایچ نائیک خود پیش ہوجائیں گے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے درخواست 2017 سے زیر سماعت ہے، مردم شماری مکمل ہوچکی، ادارہ شماریات کے نتائج بھی آنے والے ہیں اس صورت میں درخواست کی سماعت کیسے جاری رکھی جاسکتی ہیفاروق ایچ نائیک خود نہیں پیش ہوسکتے تو ہدایت لے کر بتائیں، عدالت نے مزید کہا کے آپ نے دو دن کی مہلت مانگی ہم ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں، عدالت مردم شماری سے متعلق درخواست پر پیش ہونے کے لیے 28 اکتوبر تک آخری مہلت دے دی