کوئٹہ ،عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کو کامیاب بنائیں، جان محمد بلیدی

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) مشترکہ جدوجہد حقوق کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کو کامیاب بنائیں لاپتہ افراد کی بحالی اور ایف سی چیک پوسٹیں اور مہنگائی و بے روزگاری بلوچستان کے بنیادی مسائل ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے سریاب میں نیشنل پارٹی کے کارنر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

کارنر اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صدر عطامحمد بنگلزئی، نیاز بلوچ، ریاض زہری ،سعد بلوچ، نعیم بلوچ،سید سمالانی، اسماعیل بنگلزئی، ملک منظور شاہوانی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں معززین و معتبرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٹکری علی نواز بنگلزئی، ٹکریں شاہ نواز بنگلزئی، ملک مصطفے بنگلزئی، میر صحراب خان بنگلزئی، حاجی عبدالرزاق، ملک مراد لہڑی، نصراللہ شاہوانی، حاجی دوست محمد بنگلزئی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماں نے کھاکہ سلیکٹیڈ حکمران عوام پر بوجھ بن چکے ہیں دھاندلی کے ذریعے بنے والی حکومتوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انھوں نے کھاکہ وقت آگیا ہے کہ اب اس حکومت کو چلتا کیا جائے انھوں نے کھاکہ بلوچستان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ عام تاریخی ہوگا جلسے کی کامیابی کے خوف سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں کراچی واقعہ اسی سلسلے کی کھڑیاں ہیں بلوچستان میں بھی ایسا کچھ کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کھاکہ موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے جوٹ و فریب سے عوام کو کب تک دھوکے میں رکھا جاسکتا ہے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دلانے والوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے مہنگائی روز بہ روز بڑتا جارہا ہے بے روزگاری ایک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے بلوچستان و سندھ کو تقسیم کرنے کے ناپاک سازش کی جاری ہے صدارتی آرڈیننس ایسی سلسلے کی کڑی ہے بلوچستان میں عملا ایف سی کی حکومت قائم ہے ہر دس کلومیٹر پر موجود چیک پوسٹوں نے عوام و کاروباری افراد کو مشکل میں ڈال دیا ہے انھوں نے کھاکہ وقت آگیا ہے ملک کی تمام سیاسی و جمہوری جماعتیں ملک میں بے روزگاری مہنگائی، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے متحد ہوگے ہیں اس جدوجہد میں بلوچستان کے جمہوریت پسند عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ووٹ کے تقدس کی بحالی تک یہ جدوجہد جاری رہے گا انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کے کارکن اپنی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں