جرمنی میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 11000 کیسز

کیسز میں تیزی آنے کے بعد عوامی مصروفیات پر سخت اقدامات نافذ کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ،حکام

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:38

جرمنی میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 11000 کیسز
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) جرمنی میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ صرف ایک دن میں کووڈ19 کے دس ہزارسے زائد کیسز درج کیے گئے۔ ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا موقع ہے جب جرمنی میں یومیہ کیسز کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی)نے بتایاکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ19 کے 11200 نئے کیسز درج کیے گئے اور اس وبا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب جرمنی میں کسی ایک دن میں کورونا وائرس کے 10000 سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ۔حکام نے بتایاکہ کووڈ19کے کیسز میں تیزی آنے کی وجہ سے حکام کو عوامی مصروفیات پر سخت اقدامات نافذ کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔