
گیس لیکیج سے اتنی بڑی تباہی کیسے ہوئی مسکن چورنگی دھماکے پر تفتیشی اداروں کو شکوک و شبہات
دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے اور جانی و مالی نقصان کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیاجبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی
جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:21

(جاری ہے)
دھماکا ہونے کے بعد جو مناظر تھے اسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہاں پر بارودی مواد پھٹا ہو۔اس دھماکے کے بعد گزشتہ روز اسی نوعیت کے خوف ناک دھماکے نے تفتیشی افسران کو نئی الجھن سے دوچار کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ہے۔تحقیقاتی ادارے نے دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے باریک بینی سے تحقیقات کا آغازکردیا، پولیس اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مزید جانچ کیلئے جائے حادثہ کا دورہ کریں گی۔دوسری جانب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے اور جانی و مالی نقصان کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ تباہ ہونیوالی نجی بینک کے آپریشن منیجر محمد عارف کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ، جس میں قتل باالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات درج ہیں۔مدعی محمد عارف نے مقدمہ میں پولیس کو بیان دیا کہ میں اور بینک کا دیگرعملہ موجود تھاکہ صبح 9.25 پرزوردار دھماکہ ہوا اوربینک کی میزانائن فلور کی چھت گرگئی،دھماکے کے بعد میں گرتا پڑتا بینک سے باہر نکلا تو دیکھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ، دھماکے کے بعد تین عدد کیش سیف اورتمام لاکر موجود تھے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ میں واقعہ گیس لیکج کانتیجہ قرار دیا ، جس سے بلڈنگ اورلوگوں کو نقصان پہہنچا جبکہ دھماکہ میں 5 افراد ہلاک جبکہ 30زخمی ہوگئے تھے جس میں بینک کا عملہ بھی شامل ہے۔دوریں اثناء عمارت میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں بلڈنگ کو دھماکے سے پھٹتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دھماکے کے فورا بعد مسکن چورنگی پر ملبے گرنے سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے، چورنگی پر موجود موٹرسائیکل اور کارسوار تیزی سے بھاگ رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.