Live Updates

امریکی انتخابات کوئی ریئلٹی شو نہیں ، اوباما کی ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید

ٹرمپ خود کرونا کا شکار،اپنی حفاظت نہیں کرسکے ،امریکی عوام کا کیا خیال رکھیں گے،جلسے سے خطاب

جمعرات اکتوبر 14:49

امریکی انتخابات کوئی ریئلٹی شو نہیں ، اوباما کی ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید
فلاڈیلفیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) اپنے سابق نائب صدر جو بائیڈن کی جانب سے فلاڈیلفیا میں ایک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے تنقید کی بارش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے تفرقہ پھیلانے والے بیانات، اوول آفس میں ان کا ٹریک ریکارڈ اور سازشی نظریات کو ری ٹویٹ کرنے کی عادت کو ہدف بنایاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریلی سے خطاب میں اوبامہ نے کہا کہ جو بائیڈن اور کمالہ حارث کے ہوتے ہوئے آپ کو ہر روز ان کی پاگل باتوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ بہت بڑا فائدہ ہے، آپ کو ہر روز ان کے بارے میں بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ تھکادینے والا نہیں ہوگا۔

اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی کام کرنے یا کسی کی مدد کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

(جاری ہے)

دو مرتبہ امریکی صدر رہنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کی مشہور شخصیت براک اوباما کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ کے اقدامات پر تنقید کی اور کہا کہ صدر خود وائرس کا شکار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اچانک سے ہم سب کی حفاظت نہیں کریں گے، وہ اپنی حفاظت کے لیے بنیادی اقدامات بھی نہیں اٹھا سکتے۔

براک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ماضی میں ریئلٹی شو کی میزبانی کرنے کے دور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ریئلٹی شو شو نہیں بلکہ خود حقیقت ہے اور ہم میں سے دیگر لوگوں کو بھی اس کے نتائج سے گزرنا پڑا ہے کہ کیونکہ وہ اپنے کام کو سنجیدگی سے کرنے کے لیے خود کو نااہل ثابت کر رہے ہیں۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات