ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:45

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاگھیرا تنگ تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق محمد فیاض اے ایس آئی تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عمران عرف بیلو ولد بشیر احمد ساکن محلہ اسلام پورہ ضلع جہلم سے 1کلو 115گرام چرس ہیروئن بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

عاطف یونس ٹی ایس آئی تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ کے ملزم خرم شہزاد ولد محمد اکرم ساکن محلہ اسلام پورہ حال مقیم محلہ رشید آباد روہتاس روڈ جہلم سے پسٹل 30بور معہ 4روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔