لاہور،ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزم زاہد جمیل گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:50

لاہور،ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزم زاہد جمیل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال کی کارروائی۔ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزم زاہد جمیل گرفتار۔گرفتار اشتہاری ملزم گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔

(جاری ہے)

اشتہاری ملزم کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزم زاہد جمیل ریکارڈ یافتہ ہیں اور کئی بار جیل جاچکا ہے۔جیل سے رہا ہونے بعد ملزم نے شہر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی طرف سے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔