
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دوکھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
ٹیم مینجمنٹ کے دو اراکین کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں‘چاروں افراد کو ڈاکٹروں نے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی
میاں محمد ندیم
جمعہ 23 اکتوبر 2020
11:45

(جاری ہے)
اس کے بعد جو کھلاڑی بھی ان سے رابطے میں آئے تھے ان کی اسکریننگ اور ٹیسٹ کیے گئے جس کئے نتیجے میں سپورٹ اسٹاف کے دو اراکین کے ٹیسٹ مثبت آ گئے ان چاروں افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان کا حصہ نہیں بنایا گیا. یہ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود زمبابوے کا دورہ پاکستان کھٹائی میں نہیں پڑا اور زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جسے یہاں پہنچنے سے قبل ان چاروں افراد سے الگ ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا. پاکستان روانگی سے قبل تمام افراد کے ٹیسٹ منفی اور پاکستان آنے کے بعد کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی رہے اس وقت زمبابوین ٹیم قرنطینہ میں ہے جس کا خاتمہ منگل کو ہو گا اور اس قرنطینہ کے مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے. زمبابوے کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چکابوا اور مروما اور سپورٹ اسٹاف کے دو اراکین انفیکشن کی زد میں آئے اور کووڈ19 کے پروٹوکول کے تحت وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں بورڈ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ چاروں افراد جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے. واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے اور ٹی20 میچز کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد کھلاڑی بائیو سیکیور ببل میں چلے گئے ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف ..
-
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کیلئے وفاق سے سفارش کا فیصلہ
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.