پی ڈی ایم جتنے مر ضی جلسے کرے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ، گورنر پنجاب

اپوزیشن ابھی انتظار کرے ملک میں الیکشن 2023ء میں ہوں گے ، سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ملاقات

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 11:12

پی ڈی ایم جتنے مر ضی جلسے کرے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ، گورنر پنجاب
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے ، جس کے بعد عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے جس کا اپوزیشن انتظار کر ے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ملاقات ہوئی ، جس میں سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی ، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ، سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کر پشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے ، عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے جسکا اپوزیشن انتظار کر ے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ عوام نے تحر یک انصاف کو 5 سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کرینگے۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے مین شرکت کے لیے کوئٹہ روانگی کے وقت لاہور ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاسے خطاب کرینگے ، وزیراعظم عمران خان اپنا قد بڑھانے کے لیے نوازشریف کی بات کرتے ہیں ، برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتا ہے ، اسی لیے برطانیہ عمران خان کی بڑھکوں کو کچھ نہیں سمجھتا ۔