سرگودھا میں 12ربیع الاول کو شان شان طریقہ سے منانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے

پیر 26 اکتوبر 2020 14:59

سرگودھا میں 12ربیع الاول کو شان شان طریقہ سے منانے کے لئے انتظامات مکمل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں 12ربیع الاول کو شان شان طریقہ سے منانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے جس میں گلی کوچہ میں چراغاں کر کرتے ہوئے مساجد میں اجتماعات اور ریلیاں نکال کر لوگوں کو اس دن کی اہمیت سے روشناس کروا جا رہا ہے۔ 30 نومبر 12 ربیع الاول کو ضلع بھر سے جلوس اور ریلیوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ انتظامیہ کی ہدایات پر پولیس سکیورٹی پلان تشکیل دے کر اہلکاروں کی ڈیوٹیاں گا دی گئیں۔

زرائع کے مطابق سرگودھا میں 12ربیع الاول کو شان شان طریقہ سے منانے کے لیے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی جبکہ 29 اکتوبر جامع مسجد اشرفیہ گولچوک میں سیرت طیبہ وعظمت صحابہ کانفرس،30اکتوبر کو جامع مسجد سیدنا معاویہ فاروق اعظم روڈ پر ختم نبوت و عظمت صحابہ کانفرنس،5 نومبر کو مرکزی عید گاہ میں ختم نبوت کانفرنس ،9 نومبر کو کمپنی باغ جناح حال میں ختم نبوت و سیرت عظمت صحابہ کانفرنس ہو گی۔

(جاری ہے)

جن میں اس ماہ اوردن کی نسبت پر اور سیرت و عظمت صحابہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی جبکہ طلبائ اور مدارس کے بچے شہر بھر میں رلیاں نکال کر جلوس میلاد نبی میں بھر پور شرکت کی دعوت دینے کے ساتھ گلی کوچہ میں چراغاں میں مصروف ہیں اسی طرح ضلع بھر میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے علمائ کرام کیاجلاس اوررابطے مکمل کر کے تیاریاں کر لی گئیں۔سرگودھا شہر میں میلاد نبی کے پانچ جلوسوں میں مرکزی جلوس جامع مسجد حامد علی شاہ سے برآمد ہو کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اختیتام پزیر ہو گا اور شہر کے متعدد مقامات پر چراغاں کر کے اس حوالہ سے ریلیاں نکال کر لوگوں کو روشناس کرنے کا سلسلہ اور مساجد کے اجتماعات میں سیرت نبی کے موضوع پر علمائ کے خطبات جاری ہیں۔