مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروائیاں جاری رکھیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 17:29

مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سہولت بازار جہلم کا اچانک دورہ کیا،انتظامات کا جا ئزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے بازارمیں آئے خریداروں سے نرخوں اور معیار بارے پوچھا، نرخوں سمیت ،اشیاء خوردنی کے معیار کاتفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پراشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے جہلم کی چاروں تحصیلوں میں 4 سہولت بازاروں کو لگائے ہیں جہلم میں مشین محلہ نمبر 2کے مقام پر بازار لگایا گیا ہے ۔



انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضروری ہدایات دیں، انکا کہنا تھا کہ ان بازاروں میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمتوں پر اشیا خوردنی کی فرہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جہلم میں قائم سہولت بازار روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 تا شام 4 بجے تک لگائے جائیں گے انکی کڑی مانیٹرنگ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :