سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخنے ڈور سے شہری کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 17:36

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخنے ڈور سے شہری کے زخمی ہونے کے واقعہ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخنے ڈور سے شہری کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی پتنگیں مینوفیکچررز، ہول سیل ڈیلرز اور تندی ڈور ایکسپورٹرز کیخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی ہے، پتنگین سازوں اور ہول سیل ڈیلرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن جاری ہے، رواں سال پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی پر 9840 مقدمات درج کروائے گئے، کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار 182 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران 01 لاکھ چار ہزار سے زائد پتنگیں قبضہ میں لیں گئیں، 6191 پنوں اور 2581 کچی ڈور کے گچھوں کو قبضہ میں لیا گیا، لاہور پولیس پتنگ بازی کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، شہری خصوصاً والدین بچوں کو خونی کھیل سے دور رکھیں،

متعلقہ عنوان :