سموگ کے خدشات بڑھتے ہی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاوٴن تیز کر دیا گیا ہے،سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 17:37

سموگ کے خدشات بڑھتے ہی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے بتایا کہ سموگ کے خدشات بڑھتے ہی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاوٴن تیز کر دیا گیا ہے، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث رہا ہے،مہم کے دوران دھواں دینے والی 26 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری، موگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 57 لاکھ 23 ہزار سے زائد جرمانے عائد، انتہائی مضر صحت دھواں چھوڑنے والی 86 گاڑیاں بھی بند،ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل، دھواں چھوڑنے گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے، کارروائی کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن یونٹ کے بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی جاری، سرکل افسران کو متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر موثر آگاہ مہم چلانے کی ہدایت، آگاہی اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے،سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :