وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی کی ملاقات،کارکردگی رپورٹ اورسپورٹس نیوز لیٹر پیش کیا

پنجاب میںنئے سٹیڈیم اورگراؤنڈ بنائے جائینگے، کبڈی اور روایتی کھیلوں کو فروغ دیا جائیگا،سپورٹس سکول بنائینگے‘عثمان بزدار

پیر 26 اکتوبر 2020 18:20

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی کی ملاقات،کارکردگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ملاقات کی ۔ رائے تیمور خان بھٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کودو سالہ محکمانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے شائع کردہ سپورٹس نیوز لیٹر بھی پیش کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ سپورٹس و یوتھ افیئرزکی کارکردگی کو سراہا اور سپورٹس نیوز لیٹر کے اجراء کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مزید محنت اورجانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہپنجاب میںتحصیل اورنچلی سطح پر نئے سٹیڈیم اورگراؤنڈ بنائے جائیںگے۔

(جاری ہے)

کبڈی اوردیگر روایتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔

پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس سکول بنائے جائیںگے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میںسپورٹس کمپلیکس بنائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ خواتین کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مخصوص جمنیزیم بنائے جائیںگے۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع پلان تیار کیا ہے۔ سپورٹس نیوز لیٹر ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوگا۔ روایتی کھیلوں کوفروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس،ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔