
مودی سب سے بڑا شیطان ہے،پتلے جلانے سے ملک میں سکون ہو جائے گا
ٹرمپ کے بعد مودی کے پتلوں کو بھارتیوں نے آگ لگا دی
سجاد قادر
منگل 27 اکتوبر 2020
06:14

(جاری ہے)
یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روزبھارت کی ریاست پنجاب کے عوام نے مذہبی تہوار ’دسہرہ‘ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلادیے۔
بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز روایتی تہوار ’دسہرہ‘ منایا، اس دن ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد 'راون' کے پتلے جلاتے ہیں۔اتوار کے روز منائے جانے والے تہوار کی خاص بات یہ تھی کہ بھارتی پنجاب کے عوام نے راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلائے۔پنجاب کسان یونین نے ریاست کے مختلف شہروں بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں دسہرہ کے موقع پر مودی کے پتلے مفت تقسیم کیے تھے۔ ہندوو¿ں کا ماننا ہے کہ راون کو جلانے سے ان کے سارے گناہ بھی جل کر راکھ ہوجاتے ہیں اور وہ مصیبتوں سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔کسان یونین کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ مودی بھارت کیلئے سب سے بڑا شیطان ہے اور دسہرہ کے موقع پر اس بڑے شیطان کو جلانے سے ملک میں سکون ہو جائے گا۔ یادرہے کہ پنجاب بھر میں اِس وقت کسانوں کے مظاہرے عروج پر ہیں اور کسان کئی روز سے مودی حکومت کے نافذ کردہ زراعت آرڈیننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔دسہرہ کے موقع پر راون کے روایتی پتلوں کی بجائے مودی کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے، اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیا تھا۔بھارت میں کسان سنگین معاشی مسائل سے دوچار ہیں اور سالانہ ہزاروں کسان ان ہی مجبوریوں کے تحت خودکشی کرلیتے ہیں۔ایک طرف انہی بینک کے سودی قرضے جینے نہیں دیتے تو دوسری طرف حکومتی پالیسیاں بھی ان کے شب و روز میں زہر گھولتی رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کسانوں نے مودی کے خلاف علم بغاوت بلند کررکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.