
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پہلی سہ ماہی میں 4 ارب 15 کروڑ ڈالر بڑھ گئے، ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ ہوگیا، وزارت خزانہ
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7.3 سے 9.3 فیصد رہنے کا خدشہ ہے،وزارت خزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی
بدھ 28 اکتوبر 2020 13:33

(جاری ہے)
محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 15 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 29 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ذخائر کی مالیت 15 ارب 13 کروڑ ڈالر تھی۔
رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں میں 31.1 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 23.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا ستمبر 2020 کرنٹ اکائونٹ 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، 3 ماہ میں برآمدات 10.5 فیصد کمی سے 5.4 ارب ڈالر رہیں، درآمدات میں 3.8 فیصد کمی اور حجم 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق لاک ڈائون اٹھانے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی، کرونا پھر نمودار ہونے سے معاشی خطرات موجود ہیں، کرونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق غیر یقینی برقرار ہے، قلیل مدتی معاشی صورتحال کے امکانات بہتر ہیں۔پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 773 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد انتقال کرگئے، مرنیوالوں کی تعداد 6 ہزار 745 تک پہنچ گئی۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ٹڈی دل اور شدید بارشوں نے بھی فصلوں کو نقصان پہنچایا، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے سے مہنگائی کا دبائو بڑھا۔رواں سال ملک کے چاروں صوبوں میں ٹڈی دل کے حملے میں ہزاروں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.