
مدرسے پر حملہ دراصل اسلام دٴْشمنی ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
دہشتگردوں کا نظریہ دہشت پھیلانا اور معاشرے میں خوف کی فضاپیدا کرنا ہے، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے میں یکجہتی اور مدرسے کے بچوں، اساتذہ اور خاندانوں کا دٴْکھ بانٹنے آیا ہوں،آرمی چیف نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مدرسہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی
بدھ 28 اکتوبر 2020 23:02

(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ کل بھی قوم نے دٴْشمن کو مسترد کیا، دہشت گرد نظریے کو شکست دی، میں یکجہتی اور مدرسے کے ان بچوں، اساتذہ اور خاندانوں کا دٴْکھ بانٹنے آیا ہوں، ہم دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کا نظریہ دہشت پھیلانا اور معاشرے میں خوف کی فضاپیدا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مدرسے پر حملہ دراصل اسلام دٴْشمنی ہے، مدرسہ، منبر، مساجد، امام بارگاہیں، گرجا گھر، مندر ان کا نشانہ ہیں، تعلیمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہری ان کا نشانہ ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے بھرپور تعاون کرتا رہے گا، پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو بھی ایسی دٴْشمن قوتوں سے چوکنا اور دور رہنا ہو گا تاکہ دانستگی اور نادانستگی میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال نہ ہو سکیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحدی باڑ امن کی باڑ ہے، بارڈر فینس دہشت گردوں اور غیر قانونی نقل وحرکت روکنے کیلئے بنائی گئی ہے، ہمارے دل پہلے بھی ساتھ دھڑکتے تھے اب بھی ہم آپس میں جٴْڑ ے ہوئے ہیں، ہمہ جہتی اور اتحاد ہی وقت کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے کوشاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.