توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہے، وفاقی وزیر نورالحق قادری کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:44

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہے، وفاقی وزیر ..
اسلام آباد۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہے، یہ آزادی رائے نہیں، اس معاملہ پر حکومت مختلف سربراہان مملکت اور شیخ الازہر سمیت عالمی معلمین سے رابطہ کرکے مشاورت کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک ریاستی اور حکومتی سطح پر ہفتہ عشق رسول منایا جائے گا، اس دوران مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان تمام اسلامی دنیا کے سربراہان کو خط لکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر عشق رسول ہفتہ کے حوالہ سے اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے، عشق رسول ہفتہ منانا مسلمانوں کی دل آزاری کے اقدامات کا مثبت جواب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مختلف سربراہان مملکت سے رابطہ کرکے مشورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ شیخ الازہر سمیت دیگر عالمی معلمین سے رابطہ کرکے مشورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیر خاکوں کی اشاعت آزادی رائے نہیں بلکہ مسلمانوں کی دل آزاری اور جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے