انشااللہ حکومت جانے سے پہلے یہ تمام سیاسی کیسسز ختم ہو جائیں گے‘کیپٹن(ر) صفدر

نواز شریف کو ہائی جیکربناتے ہیں ،کبھی اٹک قلعے میںبند کرتے ہیں اور خود ہی چھوڑ دیتے ہیں‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:25

انشااللہ حکومت جانے سے پہلے یہ تمام سیاسی کیسسز ختم ہو جائیں گے‘کیپٹن(ر) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں،نواز شریف پر بھی متعدد مقدمات بنائے گئے ،کبھی نواز شریف کوہائی جیکربناتے ہیں کبھی اٹک قلعے میںبند کرتے ہیں اور خود ہی چھوڑ دیتے ہیں،حکومت جانے سے پہلے یہ سیاسی کیسزختم ہو جائیں گے۔

عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں کچھ بھی نہیں،یہ صر ف بدنیتی پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو ہائی جیکر بنایا گیا ،اٹک قلعے میںبندکیا گیا پھر خودہی چھوڑدیا۔یہ ہربیس روزبعد نیا کیس لے آتے ہیں،جب ہمیں ضمانت مل جاتی ہے تو مقدمات میںنئی دفعات لگادیتے ہیں۔ نیب کے باہر جوواقعہ پیش آیااس کیس میں ہمیں عدالت نے ضمانت دیدی تھی پھر انہوں نے دہشتگردی کی دفعات شامل کردیں۔

ان کی بدنیتیاںسامنے آنا شروع ہوگئیں ہیں، میں نے چوہنگ تھانے میں چیئرمین نیب کے خلاف ارادہ قتل کی درخواست دی ہوئی ہے جس کی ضدمیں انہوںنے پشاور میں میرے خلاف مقدمہ درج کروا کر وارنٹ جاری کروا دئیے ، لیکن عدالتیں کام کررہی ہیں انشااللہ حکومت جانے سے پہلے یہ تمام سیاسی کیسسز ختم ہو جائیں گے۔