Live Updates

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کے سکول چھوڑنے کیخلاف تحریک التوا ئے کار جمع

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:25

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کے سکول چھوڑنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈھائی لاکھ سے زائد بچوںکے سکول چھوڑنے کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیاہے کہ محکمہ سکول کی ناکام پالیسیوں سے ڈراپ آئوٹ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے سکولوں سے اڑھائی لاکھ بچوں کا ڈراپ آئوٹ ہونے کا انکشاف ہوا ۔

شہباز شریف کے دورے حکومت میں پیف کے سکولوں میں داخل بچوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد تھی لیکن موجود حکومت کے دو سالوں میں بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔تعلیم کے حوالے سے حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات