
بہتر فرسٹ کلاس اوسط،فواد عالم نے رکی پونٹنگ،ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
35 سالہ بلے باز اب تک 56.62 کی اوسط سے 12 ہزار سے زیادہ فرسٹ کلاس رنز بنا چکے ہیں
ذیشان مہتاب
جمعرات 29 اکتوبر 2020
17:41

(جاری ہے)
فواد عالم اب تک 169 فرسٹ کلاس میچز میں 56.62 کی اوسط سے 12401 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 35 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں اور اس وقت بھی کرکٹ کھیلنے والے پلیئرزکی فہرست میں بہترین اوسط کے لحاظ سے 5 ویں نمبر پر موجود ہیں ،سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا 67.54 کی اوسط کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ، دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنےوالے بھارتی بلے باز ہنومن وہاری 58.13 کی اوسط کے ساتھ دوسرے، سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 57.95 کی اوسط کے ساتھ تیسرے اور بنگلہ دیشی بلے باز مصدق حسین 57.35 کی اوسط کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں،بھارت کے روہت شرما 56.04 کی اوسط کےساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔
فوادعالم کی فرسٹ کلاس اوسط لیجنڈری آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ (55.90)،سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ (55.33) اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی (53.91) سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے 2009ء میں سر ی لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی دوسری ہی اننگز میں 168رنز کی شاندار باری کھیل ڈالی۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اگست 2020ء میں سائوتھمپٹن ٹیسٹ میں آخری مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.