‏ پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ اجلاس پر بیان جاری

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:17

‏ پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ اجلاس پر بیان جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) ‏پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان معاملات پر مثبت انداز سے پیش رفت جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ‏دونوں فریقین نے کھلے، ایماندارانہ اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا ہے، جہاں نئے مالیاتی ماڈلز کے حوالے سے فرنچائزز کے مالکان کو پریزنٹیشن دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اب فرنچائززاپنے متعلقہ نمائندگان سے مشاورت کے بعدان آپشنز کے حوالے سے جواب دیں گی ۔ ‏ تمام فریقین نے اس معاملے کا حل جلد نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ میچز سے متعلق منصوبہ بندی پربھی کام تیزی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :