11.11 شاپنگ فیسٹیول کے ساتھ دراز نے SuperApp بنتے ہوئے سائیٹ پر صارفین کی مصروفیت میں اضافہ کر دیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:42

11.11 شاپنگ فیسٹیول کے ساتھ دراز نے SuperApp بنتے ہوئے سائیٹ پر صارفین کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر ۔2020ء) پاکستان میں ای کامرس انڈسٹری کے لئے ایک بڑے شراکت دار کی حیثیت سے دراز متعدد کیٹیگریز میں آگے بڑھتے ہوئے صارفین کے لئے نمبر ون ایپ بن گئی ہے۔ 11.11 سیل کی تیاری کے دوران دراز نے گیمز (دراز فرسٹ گیمز)، یوٹیلٹی بلز (dBills) اور آن لائن بس ٹکٹس بکنگ (dTravel) کے ساتھ عالمی سطح پر خریداری UI/UX میں سپر ایپ کے تصور کو متعارف کرایا۔


دراز کے CMO عمار حسن نے کہا کہ ایپ پر وقت ٹیک برانڈز کے لئے ایک اہم پیمانہ بن رہا ہے اسی لئے ہم متعدد خدمات متعارف کرا رہے ہیں تاکہ صارف کی مصروفیت کو بڑھایا جائے جو ایک پاکستانی انٹرنیٹ صارف کے لئے دراز کے استعمال کی بہت سی وجوہات فراہم کرتی ہیں۔
دراز فرسٹ گیمز میں لڈو اور کرکٹ سمیت 20 سے زائد گیمز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

11.11 سیل کے دوران دراز اپنی 4 مارکیٹس پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں بین الممالک لڈو ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کر رہا ہے۔

اس سے قبل دراز فرسٹ گیمز پلیٹ فارم نے ایک ملین سے زائد صارفین کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا جس سے صارفین کی دلچسپی میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
پلیٹ فارم نے بجلی، پانی، ٹیلیفون انٹرنیٹ اور گیس بلوں کی ادائیگی کے لئے مخصوص چینل dBills کا حال ہی میں اجراء کیا جس کے ذریعے صارفین کو اپنے بلوں کی ادائیگی کے لئے گھروں سے باہر نکلنے کی ضرورت کا خاتمہ ہوگا۔

dBills نے ایک لاکھ سے زائد صارفین کو 100 فیصد کامیابی کے ساتھ بلوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی۔ اس وقت دراز نادرا ای سہولت ٹیکنالوجی کی بدولت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے الیکٹرک، پی ٹی سی ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، واپڈا اور نیپرا سمیت 20 سے زائد سروس پروائیڈرز کے صارفین کے لئے بل کی ادائیگی کی سہولت پیش کر رہی ہے۔
ای کامرس لیڈر نے رواں سال dTravel کا آغاز کر کے ٹریول انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

اس سہولت کے ذریعے صارفین دستیاب بہترین ڈیلز، بس ٹکٹ کی قیمتوں اور اوقات سے متعلق معلومات کے حصول کے ساتھ پاکستان میں کسی بھی شہر کے لئے بس ٹکٹس کی خریداری کر سکتے ہیں۔ یہ سروس ڈائیوو، بلال ٹریولز، نیو خان، روڈ ماسٹر، آئی ٹی سی اور بہت سی دیگر ٹریولنگ کمپنیوں سمیت 118 شہروں میں 18 سے زائد سروس پروائیڈرز کے ساتھ دستیاب ہے۔
دراز ایک بڑا آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ہے جو ہر شخص کے لئے کچھ نہ کچھ فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے اور AI پر مبنی ٹیکنالوجی تک رسائی بھی فراہم کر رہا ہے۔

ہم اپنے صارفین کو ایک پرسنلائزڈ تجربہ پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے ایسی مصنوعات کی تلاش کو آسان بناتے ہیں جو پلیٹ فارم کی درجہ بندی میں اضافہ کے ساتھ بہتر نیوی گیشن کے لئے ان کی ترجیحات کے مطابق موزوں ہو۔