اپوزیشن ملک میں فسادات کرانے میں سرگرم ہے، بلال غفار

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا ایاز صادق کے بیان نے قوم کیسامنے واضح کردیا کہ اپوزیشن ملک کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ایاز صادق کے بیان پر لیگی رہنماؤں کا مذمت نہ کرنا باعث تشویش ہے ن لیگ میں میم لیگ اورشین لیگ کے دھڑوں نے منفی سیاست کو بینقاب کردیا ہیمسلم لیگ ن میں کوئی عقل مند انسان نہیں محمد زبیر کی ناکامی کے بعد ن لیگ نئے نئے ہتھکنڈے آزمارہی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں دیمک کی مانند ہیملک کو نقصان پہنچانا اپوزیشن کا سب سے بڑا مشن ہے ملک کی ترقی ان 12 جماعتوں سے ہضم نہیں کی جاتی 12 جماعتوں کا مکس مربعہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پربدنام کرنے کی سازشوں میں مشغول ہے انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے پاکستانی فوج نے ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے بے حد قربانیاں دی ہیں فوج کو سیاست میں استعمال کرنا پی ڈی ایم کے لیے شرم کی بات ہے پی ڈی ایم نفرت انگیز تقاریروں نے بھارت کی سرکار کو خوش کردیا ہے پی ڈی ایم کی فنڈنگ بھارت کررہا ہے پی ڈی ای کو عوامی مفاد سے کوئی سروکار نہیں اپوزیشن ملک میں فسادات کرانے میں سرگرم ہے ان کی مثال چور مچائے شوردی جاسکتی ہے سارے چور ایک ہوکر شور مچارہے ہیں وزیراعظم کی قیادت میں ریاست کا ہر ادارہ آزاد ہے آج ملک میں جو فیصلے ہورہے ہیں پاکستان کے مستقبل کے لیے جارہے ہیں پاکستان وزیراعظم کی سربراہی میں ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔