کورونا میں اضافہ کے رجحان کے پیش نظر تمام صوبائی ہسپتالوں میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر
ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:04
(جاری ہے)
تمام صوبے جاری شدہ ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔
کورونا کی موجودہ صورتحال میں اضافے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کئے جا سکتے ہیں جس کے لئے صوبے انتظامی تیاری مکمل رکھیں۔دریں اثنا ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار بھی جاری کئے ہیں۔ این سی او سی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے 807 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 11 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ ۔19 کے 21 ہزار 688 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 521, پنجاب میں 6 ہزار 631, خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 755, اسلام آباد میں 3 ہزار 902, بلوچستان میں 187,گلگت بلتستان میں 371, آزاد کشمیر میں 315 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 66 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 100 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 121 ہے ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82 ، بلوچستان میں 15 ہزار896 ، گلگت بلتستان میں4 ہزار 248، اسلام آباد میں 19ہزار 818 ، خیبر پختونخوا میں39 ہزار 458 ، پنجاب میں1 لاکھ 4 ہزار 16 اور سندھ میں1 لاکھ 45 ہزار 475 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 806 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 625 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 357 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 276 ، اسلام آباد میں کل217 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 149 اموات ، گلگت بلتستان میں 92 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 90 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 44 لاکھ 31 ہزار 225 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 838 مریض زیر علاج ہیںمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.