
سردار ایاز صادق کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی
سردار ایاز صادق نے آئین کے آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی کی ہے، اس کے بعد ان کا رکن اسمبلی رہنا قبول نہیں، الیکشن کمیشن ان کی رکنیت معطل کرے: وائس چیئرمین واسا
شہریار عباسی
ہفتہ 31 اکتوبر 2020
18:50

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہمیشہ پاکستان کی حفاظت کے لیے تیار رہتی ہیں، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے کیخلاف عوام میں غصہ پایا جاتا ہے ۔
شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہالیکشن کمیشن کی آج چھٹی تھی جس کے باعث درخواست بذریعہ کوریئر الیکشن کمیشن آفس بھجوائی ہے۔ وائس چیئرمین واسا نے بطور عام شہری درخواست جمع کروائی۔ واضح رہے کہ سردار ایاز صادق کی جانب سے ابھینندن کے متعلق بیان دینے کے بعد ملک بھر میں ان کے مخالفین ان کو غدار قرار دے رہے ہیں ۔ لاہور شہر میں اور سردار ایاز صادق کے گھر کے باہر ان کیخلاف بینرز لگائے گئے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر کے باہر مخالفانہ بینرز لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر کے باہر گھٹیا تحریر پرمبنی بینرز لگانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،صوبائی وزیرعلیم خان کی جانب سے ہر حرکت کی ہرگز توقع نہیں کی جاسکتی تھی،علیم خان نے سردار ایاز صادق سے تین مرتبہ انتخابات میں عبرتناک شکست کھانے کی وجہ سے ایسی شرمناک حرکت کی۔یہ حرکت سیاسی کارکنوں کو اشتعال دلانے کی گھنائونی سازش ہے،اشتعال انگیز بینرز فی الفور اتارے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی
-
بھارت: ریاست کیرالہ میں حجاب کا تنازعہ کیا ہے؟
-
پاکستان نے افغانستان کی سیزفائز کی درخواست منظور کر لی
-
پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
-
vivo V60 Liteپاکستان میں متعارف کروادیا سفر کے ہر لمحے کو بنائے یادگار
-
ایران میں پھانسیوں کے خلاف قیدیوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال
-
جرمنی میں دو تہائی مہاجرین کو غربت کے خطرے کا سامنا، اسٹڈی
-
پاکستان کے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے، اہم مرکز تباہ
-
وزیراعلیٰ کی سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری
-
فیلڈ مارشل کی صدر سے ملاقات؛ پاک افغان کشیدگی پر بریفنگ دی، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے ،ہر خاندان کو محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور سستی خوراک دستیاب ہو، صدر آصف علی زرداری کا خوراک کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.