چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرکی فرانسیسی صدر کی جانب سے نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاط میں مذمت

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:19

مظفر آباد۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر (چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ) جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے فرانسیسی صدر کی جانب سے نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر نے کہا ہے کہ اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے اور کسی بھی دوسرے مذہب کے ماننے والوں کو توہین سے منع کرتا ہے۔

ہم دنیا کے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ فرانسیسی صدر کی جانب سے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی سے فرانسیسی صدر کی ذہنی کیفیت اور دماغی پراگندگی کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو فرانس کے صدر کی مذمت کرنا چاہیے۔ عالم اسلام اس مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرے اور فرانس کے ساتھ ہر طرح کا سفارتی ،تجارتی اور سماجی تعلقات کو ختم کیا جائے اور تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاندار انداز میں سفارتی سطح پر اس معاملہ کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے جاندار موقف اختیار کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر نے کہا ہے کہ جلد ہی اس مسئلہ پر جموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل ، علماءمشائخ کونسل اور جموں وکشمیر ملی رابطہ کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جا رہا ہے تاکہ تمام علمائے کرام کی مشاورت سے اس سلسلہ میں متفقہ اور جامعہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی ہے کہ فی الوقت فرانس سے درآمد کی گئی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے