بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت سے گلگت سے چترال تک کا ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد کارکنان سے ملاقاتیں،خطے کے بنیادی عوامی مسائل کے حوالے سے بریف کیا گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 22:32

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت سے گلگت سے چترال تک کا ایکسپریس وے ..
غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے گلگت سے چترال تک کا ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کارنر میٹنگ کے بعد کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خطے کے بنیادی عوامی مسائل کے حوالے سے بریف کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے گلگت سے چترال تک کا ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گلگت سے چترال تک ایکسپریس وے کے منصوبے کو التوا میں ڈال دیا ہے،دو صوبوں کو آپس میں ملانے والے گلگت سے چترال تک ایکسپریس وے منصوبہ خطے کے عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔