عمران خان نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر کی بجاے ٹائیگر فورس بنادیا ،جاوید ہاشمی

عمران خان این آر او ،این آر او کی گردان چھوڑ دیں، عوام کو بتائیں دو سالوں میں کس کس کو این آ ر او دیا ،حکمران اپوزیشن جماعتوں کے خلاف اپنی انرجی ضائع کرنے کی بجائے مہنگائی کے خلاف اپنی انرجی استعمال کریں ،میڈیا سے گفتگو

پیر 2 نومبر 2020 14:16

عمران خان نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر کی بجاے ٹائیگر فورس بنادیا ،جاوید ..
کرما نوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر کی بجاے ٹائیگر فورس بنادیا ،عمران خان این آر او ،این آر او کی گردان چھوڑ دیں، عوام کو بتائیں دو سالوں میں کس کس کو این آ ر او دیا ،حکمران اپوزیشن جماعتوں کے خلاف اپنی انرجی ضائع کرنے کی بجائے مہنگائی کے خلاف اپنی انرجی استعمال کریں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاکستان اورجمہوریت کیلئے قربانیاں لا زوال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کیلئے ٹریک پر چڑھادیا تھا تاہم پاکستان کے عوام کے خلاف شازش ہوئی جو میاں نواز شریف کو حکومت سے الگ کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر کی بجاے ٹائیگر فورس بنادیا ۔جاوید ھاشمی نے کہا کہ انڈیا کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود افواج پاکستان کو 45بوتل خون کا عطیہ دیا ہوا ہے اور ہم آئندہ بھی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،اگر بھارت کے خلاف کوئی معرکہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے خلاف اپنی انرجی ضائع کرنے کی بجائے مہنگائی کے خلاف اپنی انرجی استعمال کریں اب قوم بیدار ہو چکی ہے اور اپنے جمہوری حقوق کا تحفظ خود کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کانپ رہی ہے ،اپنے وزراء کو جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں ،عوام کے سامنے حکومت ریت کی دیوار ثابت ہو گی ،اب سہولت بازار بھی حکومت کو کوئی سہولت نہیں دے سکیں گے ،انہوں نے کہا کہ آ ٹا چینی چور تو حکومت کی بیساکھیاں ہیں ،حکومت ان کے بغیر نہیں چل سکتی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا آغاز کردیا ہے وہاں پر وزراء نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال شروع کردیا ہے۔