سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14مریض انتقال کرگئے

720نئے کیسز رپورٹ، صحتیاب افراد کی تعداد 141446 ہوگئی،وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 12 نومبر 2020 13:43

سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14مریض انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 مریض انتقال کرگئے اور 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 449 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11146 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 720نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

سندھ میں ابتک کورونا کے 1760918ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 152072 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 449مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 141446 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج وائرس سے مزید 14 مریض انتقال کرگئے اور اس طرح انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2704 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت 7922 مریض زیر علاج ہیں جن میں 7562 گھروں میں،5 آئسولیشن سینٹرز میں اور 355مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 329 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 35مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 720 نئے کیسز میں 522 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی میں 242 ، ضلع جنوبی155، کورنگی 54 ،ضلع وسطی51،ملیر 32 اور ضلع غربی میں سے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح حیدرآباد49،ٹنڈومحمدخان19، سانگھڑ10، مٹیاری9، سکھر6 ،دادو، جیکب آباد اور جامشورو میں 5-5 ،بدین، لاڑکانہ اورشہید بینظیرآباد میں4-4 ،خیرپور، نوشہروفیروز اور شکارپور میں2-2 جبکہ گھوٹکی، میرپورخاص، سجاول اور عمرکوٹ میں سی1-1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔