آئندہ ہفتے لاہور میں بارش کا امکان

جمعرات 12 نومبر 2020 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بادل چھائے رہے جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتے میں لاہور اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے جبکہ آنے والے دنوں میں لاہور کی فضاء پر بادل چھائے رہیں گے محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 350 رہی۔

متعلقہ عنوان :