پولیس کی جانب سے کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

جمعرات 12 نومبر 2020 22:35

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) پولیس کی جانب سے کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، ترجمان ایس پی سجاول کے مطابق شہریوں کی درخواستوں پر گمشدہ موبائل ٹریس کرکے مختلف اضلاع سے برآمد کرالی گئی ہیں جن میں علی محمد چانڈیو،رشید پٹھان،محمد قاسم تھیم، ڈاکٹر کرشن کمار، کامران پاڑھیری،امیر علی بھٹی اور محمد صدیق سومرو شامل ہیں ان کو ایس پی سجاول الطاف حسین نے موبائل واپس کییں،اس موقع پر شہریوں نے اپنی قیمتی موبائلز واپس ملنے پر مسرت کا اظھار کرتے ہوئے ایس ایس پی صاحب سجاول کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں ایس پی سجاول کی ہدایت پر گٹکا فروش ملزمان میانداد چانڈیو اور خیر محمد عرف خیرو چانڈیو 2230 گٹکا پیکٹ سمیت گرفتار کیاگیا، دوران گشت جاتی راج ملک روڈ پر بہترین کاروائی گٹکا فروش ملزم عجب گھنو 638 پیکٹ گٹکہ سمیت گرفتارشاہ بندر میں دوران گشت بھترین کاروائی، گٹکا فروش ملزم کمال چانڈیو 590 گٹکا پیکٹ سمیت گرفتارکیاگیا، بڈھو ٹالپر میں دوران گشت،صاحبیانی جاگیر لنک روڈ پر کاروائی، ملزم شکیل احمد ماچھی 200 گٹکہ سمیت گرفتارکیاگیا، چوہڑجمالی میں دوران گشت شاہ بندر روڈ نزد میران شاہ قبرستان پر کاروائی، لاوارث حالت میں ملنے والی ایک چائنا موٹرسائیکل تحویل میں لے کر 550 Cr.Pc کے تحت قانونی کاروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

بیلو میں دوران گشت نزد چارن گولائی پر کاروائی، لاوارث حالت میں ملنے والی موٹرسائیکل تحویل میں لے کر 550 Cr.Pc کے تحت قانونی کاروائی کی ہے۔