چشمہ اچوزئی اور گردونواح کے علاقوں میں طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں یکدم چار گھنٹے کا فیصلہ ظلم ہے ،حاجی سیف اللہ خان کاکڑ

جمعرات 19 نومبر 2020 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2020ء) تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ چشمہ اچوزئی اور گردونواح کے علاقوں میں طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیالوڈشیڈنگ کے دورانیے میں یکدم چار گھنٹے کا فیصلہ ظلم ہے یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ چشمہ اچوزئی کچلاک کلی مہترزئی وناصران پی بی 26کے علاقوں کلی الماس نواں کلی ،کلی عمر کلی گل محمد،کلی سمال آباد، توحید آباد، شیخ ماندہ خروٹ آبادنورزئی کالونی اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے اہل علاقہ سخت عذاب میں مبتلا ہیں اب تو لوڈشیڈنگ کے درانیے میں چار گھنٹے اضافہ کردیاگیاہے اب توبالکل بجلی ہوتی ہی نہیںگھروں میں کوئی کام نہیں ہوسکتا جبکہ کاروبار تو بالکل ٹھپ ہوکر رہ گیاہے،انہوںنے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے عوام کو تسلسل سے بجلی فراہم کی جائے۔