بھارتی پولیس نے پلوامہ میں دو بیگناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے

ہفتہ 21 نومبر 2020 13:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے دو بیگناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بلال احمد چوپان نامی نوجوان کو پلوامہ کے علاقے واگڈترال جبکہ ایک اور نوجوان مرسلین بشیر شیخ کو ضلع کے علاقے چٹلام پامپور سے گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرنے کے بعد انہیں مجاہد قرار دینے اور پھر ان پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کاالزام دھرکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی ایک نئی حکمت علمی شروع کر رکھی ہے۔اس نئی کارروائی کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی سزا دینا ہے۔