بھارتی پولیس نے ڈھونگ انتخابات سے قبل کشمیریوں کو ہراساںکرنے کا سلسلہ تیز کر دیا

ہفتہ نومبر 13:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے نام نہاد ضلعی ترقیاتی انتخابا ت سے قبل لوگوں کو بڑے پیمانے پرتھانوں میں طلب کر کے انہیں ہراساں کرنے کا عمل شروع کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں لوگوںکو تھانوں میں طلب کر کے ان سے پوچھ گچھ کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا یہ اعتراف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انکی پارٹی کے ایک کارکن رئوف بٹ کو جمعہ کے روز سرینگر کے شیر گھڑی تھانے میں طلب کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں 28نومبر سے نام نہاد ضلعی ترقیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچانے جارہی ہے۔