
خادم حسین رضوی کہتے تھے کہ وہ اس تحریک کو کبھی موروثی جماعت نہیں بنائیں گے
جماعت کے سربراہ کا تعین میرٹ پرہی ہوگا۔ پیر افضل قادری کی خادم حسین رضوی سے متعلق گفتگو
سمیرا فقیرحسین
ہفتہ 21 نومبر 2020
14:32

(جاری ہے)
صحافی اعزاز سید نے بی بی سی پر شائع اپنی رپورٹ میں کہا کہ خادم رضوی کا فیض آباد میں نومبر 2020ء کے وسط میں آخری دھرنا اس اعتبار سے بھی اہم تھا کہ اس دھرنے سے قبل نکالی گئی ریلی کی عملی قیادت رضوی نے اپنے بیٹے حافظ سعد رضوی سے ہی کروائی تھی۔
ایسا نہیں ہے کہ تحریک لبیک میں شامل دیگر افراد اس کی قیادت کے لیے خواہشمند نہیں یا ان کا نام قیادت کے لیے نہیں لیا جارہا ۔ بعض رہنماوں کا خیال تھا کہ جماعت کی مرکزی شوری میں موجود تحریک کے وسطی پنجاب کے امیر فاروق الحسن خادم رضوی کے جانشین بننے کے اہل ہیں کیونکہ وہ خادم رضوی کی طرح بلا کے مقرر اور دیگر انتظامی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بعض عہدیداروں کا خیال تھا کہ تحریک لبیک جنوبی پنجاب کے امیر عنایت الحق شاہ بھی اس عہدے کے لیے موزوں ہیں کیونکہ ان کے ملکی اسٹیبلشمنٹ سے قریبی مراسم بتائے جاتے ہیں۔ جماعت کی سربراہی کے لیے خیبر پختونخواہ سے اسی جماعت کے رہنما شفیق امینی کا نام بھی لیا جارہا تھا تاہم ان کی سربراہی کا امکان اس لیے بھی کم ہی ظاہر کیا گیا تھا کیونکہ اس جماعت کا مرکز پنجاب ہے ، عام خیال یہی تھا کہ پنجاب سے ہی امیر منتخب کیا جائے گا۔ تاہم اب ان کے بڑے صاحبزادے حافظ سعد رضوری کو ہی تحریک کا نیا امیر مقرر کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے کو نیا امیر مقرر کرنے پر چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں، کیونکہ اگر کچھ عرصہ تک حافظ سعد رضوی کے تحریک کے نئے امیر کے طور پر تقرری پر کسی نے اعتراض اُٹھا دیا تو پھر اس تحریک کے لیے علامہ خادم حسین رضوی کے کارکنان اور ان کے فالوورز کو ایک پلیٹ فارم پر کسی ایک مقصد کے لیے اکٹھا کرنا نہایت مشکل ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.