آج تک صرف 6 پاکستانیوں کو خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی

ان پاکستانیوں میں سے ایک خوش نصیب میں ہوں، ایک وقت تھا جب اللہ سے گڑ گڑا کر خانہ کعبہ کی زیارت کی سعادت نصیب ہونے کی دعا کی تھی: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2020 20:46

آج تک صرف 6 پاکستانیوں کو خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کرنے کی سعادت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2020ء) شیخ رشید کے مطابق آج تک صرف 6 پاکستانیوں کو خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ان چند خوش نصیب پاکستانیوں میں شامل ہیں جنہیں خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب اللہ سے گڑ گڑا کر خانہ کعبہ کی زیارت کی سعادت نصیب ہونے کی دعا کرتا تھا۔ پھر اللہ نے جب دعا قبول کی تو ایسی سعادت حاصل ہوئی جو صرف چند پاکستانیوں کو حاصل ہو سکی۔ شیخ رشید کے مطابق آج تک صرف 6 پاکستانیوں کو خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی، ان پاکستانیوں میں سے ایک خوش نصیب میں بھی ہوں۔

(جاری ہے)

دوران انٹرویو شیخ رشید احمد نے اپنی سیاست کے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ ان کی عمر 69 برس ہو چکی، وہ اب سیاست سے ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایم ایل 1 منصوبے پر کام کر لیا بس اس کا افتتاح ہونا باقی ہے۔ اس کے علاوہ نالہ لئی ایکسپریس منصوبہ اور راولپنڈی میں ماں و بچہ ہسپتال کے منصوبے مکمل کروانا چاہتا ہوں، پھر سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔