مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف

یو این جمعہ 17 اکتوبر 2025 01:45

مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مڈغاسکر میں حکومت کی غیر آئینی تبدیلی کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئین و قانون کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے مڈغاسکر میں تمام لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر ملک میں عدم استحکام کا باعث بننے والے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کریں۔

Tweet URL

انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اقوام متحدہ افریقن یونین، جنوبی افریقی ممالک کی ترقیاتی برادری (ایس اے ڈی سی) اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے اس ضمن میں مقامی طور پر کی جانے والی کوششوں میں مکمل تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

افریقن یونین کی کونسل برائے امن و سلامتی نے مڈغاسکر کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے اور اس پر یونین کی تمام سرگرمیوں، اداروں، اور تنظیموں میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے یہاں تک کہ ملک میں آئینی حکومت بحال نہ ہو جائے۔

سنگین انسانی بحران

ترجمان نے کہا کہ مڈغاسکر چند سال سے شدید خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے جس نے ایل نینو موسمی کیفیت سے جنم لیا جبکہ پے در پے آنے والے سمندری طوفانوں اور ٹڈی دل کے حملوں نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں، رواں سال کے آغاز میں ملیریا کی وبا کے باعث پہلے سے کمزور صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مڈغاسکر میں سرگرم امدادی اداروں کے مطابق، ملک میں تقریباً 29 ہزار افراد کو بحرانی درجے کی غذائی قلت کا سامنا ہے۔ ان لوگوں کا تعلق ملک کے جنوبی علاقے گرینڈ سود سے ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ سال تک یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

ترجمان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ امدادی مالی وسائل میں کمی کے باعث اقوام متحدہ کی ان لوگوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :