مریم نوازکو دادی کےانتقال کی اطلاع دینا حکومت کا نہیں خاندان کا کام تھا،وفاقی وزیرعلی زیدی

اتوار 22 نومبر 2020 23:40

مریم نوازکو دادی کےانتقال کی اطلاع دینا حکومت کا نہیں خاندان کا کام ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2020ء) : وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ان کی دادی کے انتقال کی اطلاع دینا حکومت کا نہیں خاندان کا کام تھا۔ اتوار کے روز علی زیدی نے مریم نواز کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دادی کی رحلت کی اطلاع دینا حکومت کا نہیں بلکہ خاندان کا کام تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازجیل میں نہیں تھیں انہیں حکومت اطلاع پہنچاتی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کا شکوہ کیا تھا کہ ان کی دادی کی اطلاع کسی حکومتی شخصیت نے نہیں پہنچائی۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف کو وطن واپس آنے سے روک دیا ہے، میاں صاحب سے کہا کہ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں، ان سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا۔

دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہوگئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔