ظفروال میں پرائیوٹ سکولز کے مالکان نے سکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی سخت مذمت کی

پورے پاکستان میں اگرکوئی ایس او پیز پر عمل کر رہا ہے تو “وُہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے تھے اور انہیں شاید اس بات کی ہی سزا مل رہی ہے

منگل 24 نومبر 2020 15:19

ظفروال میں پرائیوٹ سکولز کے مالکان نے سکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے ..
ظفروال (اُسامہ خامس منہاس۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) ظفروال میں پرائیوٹ سکولز کے مالکان نے سکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اِس سے صرف طلبہ کا تعلیمی حرج ہے ۔

دی ظفروال پبلک سکول ظفروال کے پرنسپل بلال احمد سلہریا ( ظفروال)نے کہا کہ ‎پورے پاکستان میں اگرکوئی ایس او پیز پر عمل کر رہا ہے تو “وُہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے تھے اور انہیں شاید اس بات کی ہی سزا مل رہی ہے۔

آن لائن کلاسز کا گزشتہ تجربہ بھی ناکام رہا ہے۔ حکومت کو بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا چاہیے تھی۔ دو ماہ کے لیےسکولز بند کرنے کے اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

پرنسپل نیلم ایجوکیشن سسٹم ظفروال سر عبدالقیوم (ظفروال) نے کہا کہ ہم نے سکول میں بچوں کو مکمل کیئر میں رکھا ایک دن کلاس دوسرے دن چھٹی کی تاکہ تعلیمی سلسلہ بھی چلتا رہے اور کورونا ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جاۓ۔

(جاری ہے)

مگر چھٹیوں میں بچے گلیوں بازاروں میں گھومیں گے جو اُن کے لیے نقصان دہ ہے،انہوں نے کہا ہم نے اساتذہ تک کو مکمل احتیاط کروائی اگر کسی قوم کو تباہ کرنا ہو تو اُن کا تعلیمی نظام تباہ کر جائے ۔

انہوں نے حکومتی فیصلے کی سخت مخالفت کی ۔ پرنسپل دی نالج سکول ظفروال کیمپس محمد اظہر (ظفروال )نے کہا یہ جو حکومت کا سکولز بند کرنے کا فیصلہ آیا ہے ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سارے شاپنگ مالز کھلے ہیں چھوٹے بڑے بازار کھلے ہیں کیا یہ کورونا پھیلانے کا باعث نہیں بنیں گے. میں بس اتنا کہوں گا کہ یہ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے.. پرنسپل حسن سکالرز سکول ظفروال احمد نوید الحسن (ظفروال)نے کہا کہ اس سے بچوں کا تعلیمی حرج ہوگا بچے گھروں میں رہنے کی بجاۓ گلیوں میں گھومیں گے کیا اس سے کورونا وائرس نہیں پھیلے گا انہوں نے کہا کہ درسگاہوں میں ہم بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ اُن کی صحت کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

منڈیاں کھولی ہیں بس اڈے لوگوں کے ہجوم سے بھرے پڑے ہیں وہاں بچوں کے سکول بند کرنا ناانصافی ہے ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ۔