محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے 10 سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

بدھ 25 نومبر 2020 12:53

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے 10 سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے 10 سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی جوجعل سازی اور فراڈ سے ضلع بھکر میں 60کروڑ روپے کاکمرشل پلاٹ ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے نام ٹرانسفر کروانے میں مطلوب رہا جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن مجرم اشتہاری سے سرکاری پلاٹ پہلے ہی واگزار کروا چکی ہے۔

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا خالد مسعود فروکہ کی سربراہی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے اشتہار یوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم چلا رکھی ہے۔جن میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کے مقدمہ نمبر01/2010تھانہ اینٹی کر پشن بھکر میں دس سال سے مطلوب ملزم عبدا لشکورخان ولد عبدالغفور خان(پرائیویٹ پرسن) نے جعل سازی اور فراڈ سے محکمہ ہاؤسنگ کا6کنال18مرلہ پلاٹ جس کی مالیت50/60کروڑ روپے بنتی ہے کو محکمہ مال اور محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے اپنے نام ٹرانسفر کر والیاتھا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم محمدعبدالشکور خان ولد عبدالغفور خان سمیت دیگر 7ملزمان اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے تھے جن کے خلاف 2010میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل ایکشن منظور کر کے گرفتاری کا حکم دیا تھا۔جس میں عبدالشکور خان ولد عبدالغفور خان سمیت ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی سکونت ترک کر کے روپوش ہوگئے۔

تو باقی ملزمان کو اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے گرفتار کر لیا جبکہ عبدالشکور اشتہاری تھا۔گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن بھکر کی ریڈنگ ٹیم نے اشتہاری ملزم عبدالشکور خان ولد عبدالغفور خان کو گرفتار کر لیا جس نے سپیشل جج، اینٹی کرپشن سرگودھا کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی تو عدم پیروی کی وجہ سے فاضل عدالت نے ملزم عبدا لشکو رکی ضمانت خارج کر دی توملزم عبدالشکورخان ولد عبدالغفور خان نے لاہور ہائی کورٹ لاہور سے عبوری ضمانت کر وا رکھی تھی جسے آج عدالت عالیہ نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی تو محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے مفرور ملزم عبدالشکورکو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سی6کنال18مرلے کا کمرشل پلاٹ جس کی مالیت تقریبا50/60کروڑ روپے ہے پہلے ہی واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دلوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :