کورونا وبا؛ تاجروں نے حکومت کے کاروباری دورانیے کو مسترد کردیا
پورے ملک میں کاروباری مراکزرات 10 بجے بند کرنے کے احکامات ہیں لیکن سندھ حکومت غیرمنصفانہ فیصلے کررہی ہے، آل سٹی تاجراتحاد
بدھ 25 نومبر 2020 20:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات ہیں لیکن سندھ حکومت غیرمنصفانہ فیصلے کررہی ہے۔
تاجر کورونالاک ڈان کے باعث دیوالیہ پن کا شکار ہورہے ہیں لہذا لاک ڈان زدہ علاقوں کے متاثرہ تاجروں کے مسائل سندھ حکومت حل کرے۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز تاجروں پر50 ہزار سے 5 لاکھ تک جرمانے کیے گئیحکومت تاجروں کے خلاف طاقت استعمال کرنے کی بجائے ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔چیف جسٹس اورآرمی چیف اس معاملے پرتوجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے کراچی کے تاجروں کو انکاجائز حق دیاجائے۔پچھلے لاک ڈان میں کسی ریسٹورینٹ اور مارکیٹ کی دوکان سے کوئی ملازم فارغ نہیں ہوا۔ایف بی آر کی رپورٹ کے برعکس مارکیٹوں میں 15 ہزارارب کی رولنگ کی کمی ہوئی ہے۔ ٹمبر مارکیٹ 8 تاجروں نے مجبورا اپنی دکانیں فروخت کردی ہیں۔ متعدد دکانداروں کے گھروں کے دستاویزات بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔ وزیر اعلی نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ماسک تقسیم کرنے کی ذمہ داری کمشنر کی ہوگی۔ مارکیٹوں میں 100 فیصد لوگ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرسکتے لہزا 50 ہزارروپے کا جرمانہ ناانصافی ہے جسے کم کیا جائے۔سندھ حکومت بھی ہمیں کے پی اور پنجاب والا ماحول فراہم کرے۔ تاجروں کو سندھ بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسوں ادائیگیاں روکنے پرمجبورنہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری اپنی مارکیٹیں بند کرکے باہر احتجاج کرسکتی ہے۔ کیونکہ اب ہم نہیں چاہتے کہ اب کوئی تاجربھی خود کشی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوبا کے پھیلاو کے باوجود گلگت میں جلسے کیے گئے۔کورونا پھیلانے میں حکومت اوراپوزیشن ملوث ہے۔ حکومت وانتظامیہ تاجروں کے بلزاور ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے تو ہم 2 ماہ دکانیں بند کرسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں حکومت مزاکرات کرے اور مارکیٹوں میں چھاپوں کا سلسلہ ختم کرے۔ حکیم شاہ نے کہا کہ پولیس مارکیٹوں میں زبردستی دکانیں بند کرارہی ہے۔ کراچی کی مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل کرانا حکومت سندھ کی زمہ داری ہے۔کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر میڈیا پرکارکردگی دکھانے کے لیے یہ کارروائیاں کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.