آئی جی پنجاب کی تھانوں میں اچھے شہرت کے حامل افسر تعینات کرنے کی ہدایت

جمعرات 26 نومبر 2020 12:31

آئی جی پنجاب کی تھانوں میں اچھے شہرت کے حامل افسر تعینات کرنے کی ہدایت
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈی آئی جی اور ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تھانوں میں اچھی شہرت کے حامل اے ایس آئی‘ ایس آئی اور انسپکٹر عہدہ کے پولیس افسران کو تعینات کرنے کیلئے اقدامات کریں داغ دار ریکارڈ کے حامل کسی بھی پولیس افسر کو تھانوں میں تعینات نہ کیا جائے پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام ایس ایس پی صاحبان کو داغ دار ریکارڈ والے پولیس افسران کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے مختلف تھانوں میں ایسے پولیس اہلکار تعینات کردیئے جاتے ہیں جن کے روابط جرائم پیشہ افراد سے ہوتے ہیں جو انصاف کی فراہمی اور پولیس کی بدنامی کیساتھ ساتھ جرائم میں اضافے کا موجب بنتے ہیں ان پولیس اہلکاروں کو کسی بھی تھانے میں تعینات نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :