کراچی میں کورونا نے تباہی مچا دی، ایک ہی دن میں 32 جاں بحق

جمعرات 26 نومبر 2020 14:54

کراچی میں کورونا نے تباہی مچا دی، ایک ہی دن میں 32 جاں بحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) کراچی میں کورونا نے تباہی مچا دی۔ ایک ہی دن میں وائرس سے متاثر 32افراد انتقال کرگئے۔کراچی میں ایک دن میں کوروناوائرس سے متاثرہ بتیس افراد انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ایدھی کورونا ٹیم نے مختلف اسپتالوں سے میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا۔ انڈس اسپتال سے ایک، جناح اسپتال سے چار، سول اسپتال سے پانچ میتیں منتقل کی گئیں۔ آغاخان اسپتال سے دو، ڈائو نیپا چورنگی سے دو، ملیر سی ایم ایچ سے دو میتیں منتقل کی گئیں۔ لیاری جنرل اسپتال سے دو میتیں منتقل کی گئیں۔ ٹبہ ہارٹ سے ایک، ایکسپو سینٹر سے ایک میت منتقل کی گئی۔