
دورہ نیوزی لینڈ، کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 3 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
سابق کپتان سرفراز احمد ، پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر ،فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوگئی
ذیشان مہتاب
جمعرات 26 نومبر 2020
17:41

(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ’متعدد‘ ممبران کو سی سی ٹی وی کیمروں پر کرونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا ہے لیکن وزارت نے اس بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی کہ کیا قوانین توڑے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے دو واقعات ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچنے کے پہلے 12 گھنٹے کے دوران ہی سامنے آ گئے تھے۔ پہلے واقعے میں کھلاڑیوں نے اس وقت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جب انھیں ہوٹل میں کھانا پیش کیا گیا تو کھانے کی ٹرے وصول کرتے وقت کئی کھلاڑیوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ دوسرے واقعے میں کھلاڑیوں نے ہوٹل میں کمروں کے دروازے کھول کر ایک دوسرے سے گفتگو شروع کردی جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔ کینٹربری ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ کے میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ نے اب سکواڈ کی انتظامیہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے تمام ممبران اگلے احکامات تک اپنے اپنے کمروں میں رہیں ، کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ، پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر اور فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے الگ گروپ بنا رکھا ہے اور یہ ہوٹل کے ریسٹورنٹ سے بغیر ماسک پہنے کھانا لینے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیںگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت کے اگلے ممکنہ ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی
-
صائم ایوب نے بابر اعظم کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
-
بابر اور رضوان کے بغیر پاکستان ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے فٹ نہیں، فواد چوہدری
-
بھارتیوں سے ہاتھ ملانے گئے تو وہ ڈریسنگ روم میں چلے گئے : مائیک ہیسن
-
’شرمناک وکٹری سپیچ‘، ہندوستانی کپتان پر پاکستان کیخلاف ایشیا کپ کی جیت سیاست کی نذر کرنے پر کڑی تنقید
-
کھیل میں سیاست گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی ہے، بھارتی ٹیم کے شرمناک رویے پر محسن نقوی کا رد عمل
-
پاکستان نے بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا
-
محسن نقوی کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کی فہرست میں مزید اضافہ ہو گیا
-
ایشیاء کپ : ٹاس کے موقع پر پاک بھارت کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا
-
پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی گونج بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک سنائی دی
-
ایشیاء کپ : پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام، بھارت کو آسان ہدف مل گیا
-
ایشیاء کپ: صاحبزادہ فرحان جسپریت بمراہ کو کسی بھی فارمیٹ میں چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.