بلوچستان میں سکوائش کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،پاکستان سکوائش فیڈریشن

جمعرات 26 نومبر 2020 22:58

بلوچستان میں سکوائش کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ..
اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں سکوائش کے فروغ کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر نائب صدر پاکستان سکوائش فیڈریشن نے کیا انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں سکوائش کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کا جائزہ لیا گیا اور حکام نے جواب بھی پیش کیا جس کا جائزہ کمیٹی کے آئندہ ان کیمرہ اجلاس میں لیا جائیگا کمیٹی نے سپورٹس بل 2020ء کے متعلق معاملہ موخر کر دیا اجلاس میں فٹبال فیڈریشن ، سکوائش فیڈریشن اور ٹینس فیڈریشن کے مالی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا کمیٹی نے ہدایت کی کہ ملک میں کھیل کے فروغ کیلئے فیڈریشنز کردار ادا کریں کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سپورٹس کلاسز شروع کر کے ملک میں کھیل کو فروغ دیا جائے اجلاس میں منورہ منیر بلوچ ، محبوب شاہ ، گل داد خان ، شہناز ناز ، سیف اللہ ، محمد ہاشم ، علی زیدی و دیگر متعلقہ حکام و شرکت داروں نے شرکت کی -